418

چین کے آسمان پر ایک ساتھ دو سورج

چین میں آسمان پر ایک ساتھ دو سورج نکل آئے، قدرت کے اس حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو دھنگ کر دیا۔
بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔
چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظرا±س وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ دو سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
چین کے صوبے Heilongjiangکے شہر Hailunمیں قدرت کا خوبصورت منظر ا±س وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ دو سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے اور اس حیرت انگیز منظرکو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت ایک سے زائد سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے کی وجہ سے ہے، جس سے آسمان پر ایک کے بجائے دویا تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں