281

انسان نے چاند پر بھی گندگی پھیلادی

بین الاقوامی سائنسی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ خلابازوں نے چاند پر گندگی پھیلادی ،اس وقت چاند پر 4لاکھ پاﺅنڈ سے زیادہ وزن کا کچرا موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاند پر انسان کو قدم رکھے نصف صدی مکمل ہونے کو ہے، اس عرصے میں کئی بار چاند پر خلاباز بھیجے گئے۔
ایک بین الاقوامی سائنسی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ان مشنز کے دوران چاند پر 4 لاکھ 13 سو پاو?نڈز سے زائد وزن کی اشیائ چھوڑی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق چاند پر موجودکچرے میں میں کچھ سائنسی ا?لات کےساتھ ساتھ انسانی فضلے کے96 بیگزبھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چاند پر موجود کچرے میں مشنز کے ساتھ لے جائے جانیوالے لگ بھگ 6 امریکی پرچم ،پیپرز دو گالف بال، کاغزات اور اس قسم کی اشیا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں