309

فوجی عدالت سے عمر قید پانے والے 14 ملزمان کی سزا پرعملدرآمد روک دیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے عمر قید پانے والے 14 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد تاحکم ثانی روک دیا ہے۔
نیوز کے مطابق2005 میں گلگت میں مسلح افراد نے رینجرز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوجی عدالت نے مقدمے میں 14 افراد کو غلام عباس، ممتاز احمد، محمد عباس، شبیر رضوی، علی رحمت، بلال حسین ، جمیل، جمیل حیدر، طارق اختر، حسین، زاہد علی، مجاہد حسین، صفدر علی، اور یعقوب عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ملزمان نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت عالیہ نے معاملہ دائرہ اختیار سے باہر ہونے پر اپیلیں خارج کردی تھیں۔ ملزمان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت عظمیٰ نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سزاو¿ں پر عملدرآمد تاحکم ثانی روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں