283

پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی کے نائب امیر سمیت 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع

کراچی: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کے نائب امیر سجنا محسود کی ہلاکت کی اطلاع ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرو ن حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے جس میں ٹی ٹی پی کے نائب امیر بھی شامل ہیں ، میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں کیا گیا ، میڈیا رپورٹ نے مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے اور ڈرون حملہ افغانستان کی حدود میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں