308

مصری فوج نے دہشت گردوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کردیا

قاہرہ: مصری فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ یہ آپریشن دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی اداروں کی توجہ خاص طور پر شمالی اور وسطی سینائی کے علاقوں پر مرکوز رہے گی۔ فوج کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ دریائے نیل کے ڈیلٹا اور مغربی صحرائی علاقے بھی آپریشن میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں