161

سینئر وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

لاہور: معروف اور سینئر وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔
نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئی ہیں۔ آج صبح سے ہی ان کی طبیعت خراب تھی تاہم کچھ دیر قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں فیروز پور روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انہیں شدید نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔
ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔
انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی بھرپور حصہ لیا تھا اور انسانی حقوق کی ترجمان بھی مانی جاتی تھیں۔ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی وہ پیش پیش رہیں جبکہ مارشل لاءدور میں کی گئی ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہیں 2010ءمیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ کئی انٹرنیشنل ایوارڈ بھی ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں