101

فاروق ستار ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نہیں رہے،فروغ نسیم

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےدستورکےمطابق رابطہ کمیٹی فیصلوں کی مجازاتھارٹی ہے،فاروق ستار کے بلائے گئےجنرل ورکرزاجلاس کی کوئی حیثیت نہیں،وہ پارٹی سربراہ نہیں رہے۔
فروغ نسیم کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے قانون کے مطابق فاروق ستار کو سبکدوش کیا ، اس کےبعد ان کا ورکرز کنونشن بلانا غیر قانونی ہے ، اب خالد مقبول صدیقی پارٹی کے نئے سربراہ اور کنوینر ہیں۔فاروق ستار نے غیرقانونی قدم اٹھایاتوقانونی چارہ جوئی کاآپشن موجودہے۔
انہوں نے کہاکہ آخری راستے کے طورپر فاروق ستار کو عہدے سے ہٹایا ، فاروق ستار واپس آجائیں ، رابطہ کمیٹی کے ہاتھ پاﺅں جوڑیں گے کہ انہیں لے لیں ، ورنہ چاہیں تو فاروق ستار نئی جماعت قائم کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں