45

وائٹ ہاﺅس میں تعینات اہلکار پر اپنی ہی اہلیہ نے جنسی زیادتی کا الزام لگادیا، حیران کن خبرآگئی

واشنگٹن : امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاﺅس تقاریر لکھنے کیلئے تعینات اہل کار نے گھریلو تشدد کے واقعات اور الزامات پر استعفیٰ دے دیا۔
خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں تعینات اہل کار نے بیوی کی جانب سے گھریلو تشدد اور زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد اہل کار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وائٹ ہاﺅس کا دوسرا اہل کار ہے جس نے گھریلو تشدد اور زیادتی کے الزام پر استعفیٰ دیا۔وائٹ ہاﺅس کے نائب ترجمان راج شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیوڈ سورینسین کے خلاف واقعات کی اطلاعات کا علم جمعرات کی شام کو ہوا، جس پر ڈیویڈ سے رابطہ کیا گیا، جس پر اس نے بیوی کی جانب سے عائد تمام الزامات کی تردید اور استعفیٰ کی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں