98

ونٹر اولمپکمیں جرمنی 3 گولڈ کے ساتھ سرفہرست

پیانگ چن میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جس میں ایتھلیٹ تمغے تو جیت رہے ہیں لیکن تیز ہواﺅں نے انہیں پریشان بھی کر رکھا ہے۔ مقابلوں میں اب تک جرمنی 3 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
مینز کے لوڑ سنگلز مقابلے میں آسٹریا کے ڈیوڈگلیرشرنے گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ لوڑ میں آسٹریا کا 50 سال میں پہلا طلائی تمغہ ہے۔ دوسری جانب مردوں کے بیاتلون 10 کلومیٹر اسپرنٹ میں جرمنی کے پیفرنے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
آئس ہاکی کے مقابلوں میں امریکا نے فن لینڈ کو شکست دی جبکہ کینیڈا نے اولمپک پرچم تلے یکجا ہوکر کھیلنے والی روس کی ٹیم کو ہرا دیا۔
ایونٹ میں تیز ہواﺅں کے باعث اسکی انگ کے کچھ مقابلے ملتوی بھی کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ میڈل ٹیبل پر جرمنی تین گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ نیدر لینڈ کی دوسری اور امریکا کی تیسری پوزیشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں