283

امریکی ریاست فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

پارک لینڈ: امریکی ریاست فلوریڈا کی کاﺅنٹی پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے 19 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جو مارجوری اسٹون مین ڈوگلاس ہائی سکول کا سابق طالب علم ہے اور جسے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پرسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 14 افرادسکول میں فائرنگ سے مارے گئے، ایک راہگیر بھی اپنی جان سے گیا جبکہ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور رائفل اور درجنوں میگزین سے لیس تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم نے حملے سے قبل کمپیوٹر پر بم بنانے سے متعلق ریسرچ بھی کی تھی۔
نکولس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے منسوب کرکے کچھ تصویریں بھی انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں جس میں وہ ایک خطرناک شخص کے طور پر نظر آرہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں طلبا کو ان حالات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ رواں برس امریکا میں کسی تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں