91

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی پرخود کش حملے کی کوشش ناکام

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے کچ موڑ پرخودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
نیوزکے مطابق کوئٹہ میں کچھ موڑ پردہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا تاہم فورسز نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آورکی جیکٹ میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیزمواد موجود تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنایا دیا ہے جب کہ اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں