137

نئے شو میں بھی پریشانیوں نے کپل کا پیچھا نہ چھوڑا

ممبئی: بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کے بند ہوجانے کے بعد رواں ماہ شروع ہونے والا نئے شو کی راہ میں بھی مشکلات حائل ہوگئیں۔

بھارت کے مقبول کامیڈین کپل شرما اپنے مشہور کامیڈی پروگرام ”دی کپل شرما شو“ کو ایک بار پھر نئے انداز میں پیش کرنے جارہے تھے جس میں سدھو نے بھی اپنی ہنسی کا تڑکا لگانے کی تیاری پکڑ لی تھی بلکہ ایک شو کی ریکارڈنگ بھی کرالی تھی لیکن گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر جاری کپل شرما اور سنیل گروور کی جنگ نے نئے شو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شو کو منسوخ کرنا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کے نام سے شروع ہونے والا شو کپل اور سنیل گروور کے جھگڑے کی نظر ہوگیا جس وجہ سے 25 مارچ کو شروع ہونے والا پہلا شو بھی منسوخ کردیا گیا بلکہ ا±س سے قبل ہونے والی کپل کی پریس کانفرس بھی منسوخ کردی گئی۔

نجی چینل کے ترجمان کے مطابق چینل کو کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے جس کو فوری طور پر حل نہیں کیا جاسکتا جس وجہ سے شو میں فلم ’باغی ٹو‘ کی کاسٹ کی ریکارڈنگ کا وقت تبدیل کیا گیا بلکہ پریس کانفرس کو بھی منسوخ کردیا گیا جب کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سنیل گروور کا کہنا تھا کہ ا±ن کا ردعمل حقیقی تھا کیوں کہ میں نے کپل کے نئے شو میں نہ بلانے کی بات مداح کو جواب دیتے ہوئے کہی تھی اور میرا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں تھا جب کہ لوگ جو چاہئے کچھ بھی اپنی طرف سے اخذ کر سکتے ہیں میں اس پر ردعمل نہیں دوں گا جب کہ میں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ ’میں ایک پروجیکٹ کر رہا ہوں‘ جو کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن لوگ پھر بھی فرضی باتوں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں