179

ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر 50 ارب ڈالر کے ٹیکس لگا دیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس لگانے کے مسودے پر دستخط کر دے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 50 ارب ڈالر محصولات لگانے کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔ اقدام کا مقصد چین کے غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کار کو تبدیل کرانا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ دوسرے ممالک بھی چین کیخلاف اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب امریکا میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ چین کیخلاف امریکی ٹیکس کے فیصلے کا جواب دیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں