103

کراچی میں شدید گرمی، ہیٹ ویوکی نئی وارننگ جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) شہرقائد میں غیرمعمولی گرمی کی لہرختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اورمحکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوکی نئی وارننگ جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غیرمعمولی شدید گرمی، سمندرہواو¿ں کی بندش اور بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی والوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ایک ہفتے شدید گرمی پڑنے کے بعد ابھی کراچی والوں نے کسی قدرسکون کا سانس لیا تھا کہ گرمی کی نئی لہرنے عوام کو آگھیرا ہے۔ دن 1 بجے پارہ 39 ڈگری سے تجاوزکرگیا ہے جب کہ گرمی کی تپش 42 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہرمیں ہیٹ ویوکی نئی وارننگ جاری کردی ہے جس کے مطابق شہرمیں ہفتے سے پیرتک درجہ حرارت 42 ڈگری تک رہے گا۔ اس لئے شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک غیرضروری طورپرباہرنہ نکلیں، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور سر پر گیلا رومال ضرور رکھیں۔ دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔ واضح رہے کہ مئی کا مہینہ کراچی میں روایتی طور پر گرم ہی رہتا ہے اور اس مہینے کا اوسط درجہ حرارت 37 ڈگری تک رہتا ہے تاہم رواں برس غیر معمولی گرمی پڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں