107

ٹیکسوں کے نفاذ نے چین کو مذاکرات کے لیے مجبور کردیا، ٹرمپ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات کے نفاذ کے بعد چین امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے راضی ہوگیا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیکس پالیسی کے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین سے درآمد ہونے والی اشیاءپر محصولات لگانے سے یہ فائدہ ہوا ہے کہ اب بیجنگ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہو گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب چینی اشیاء پر ٹیکس عائد کیے گئے تھے تو کسی کو اعتبار نہ تھا اس کی وجہ سے چین ایک روز امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے گھٹنے ٹیک دے گا اور ٹیکس عائد کرنے کے اتنے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، چند احمق لوگ میری معاشی پالیسیوں کا مذاق ا±ڑایا کرتے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ محصولات سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جس سے امریکی منڈیوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی تاجر کافی خوش ہے جب کہ چین کی مارکیٹ میں 27 فیصد تک کمی آئی ہے۔ ٹرمپ نے ’سب سے پہلے امریکا‘ کا نعرہ بھی تحریر کیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکا میں چین سے امپورٹ ہونے والی اشیاءپر 34 بلین ڈالر کے ٹیکس عائد کیے تھے جب کہ جلد ہی مزید 16 بلین ڈالر کی اضافی درآمدی ڈیوٹی لگائی جانے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں