86

کینیڈا کاسعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار،

ریاض/ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے پر سعودی عرب نے کینیڈا کو خبردار کیا ہے وہ اپنی غلطی کی تلافی کرے یا مزید کارروائی کے لیے تیار ہو جائے۔۔سعودی عرب نے طلبا کے بعد اپنے مریضوں کو بھی کینیڈا سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعوی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہم نے جاری سرمایا کاری بند نہیں کی، نئی پابندی لگائی ہے، مسئلہ انسانی حقوق کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔
تمام تر صورتحال کے باوجود سعودی وزیر توانائی کا کہناتھاکہ کینیڈا کے لیے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کا سوال آئے گا کینیڈا پر زور اور دو ٹوک انداز میں آواز اٹھائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کیساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں