21

سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میت لینے کے لیے وہ لندن جائیں گے۔ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے پچھلے سال سے لندن میں زیر علاج تھیں۔ آج صبح طبیعت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے این اے 120 سے ضمنی انتخاب جیتا تھا تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث وہ حلف نہیں اٹھا سکیں۔
1999ءمیں فوجی بغاوت کے بعد نواز شریف کی قید و بند اور جلاوطنی کے دوران وہ 1999ءسے 2002ءتک پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہیں اور مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا۔ کلثوم صاحبہ اعلیٰ تعیم یافتہ تھیں اور انہوں نے جامعہ پنجاب سے اردو میں ایم اے کیا تھا۔ کلثوم نواز نے پسماندگان میں 4 بچے چھوڑے ہیں جن میں حسن، حسین، مریم نواز اور اسما نواز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں