30

عامر خان جنسی ہراسانی معاملے پر تنوشری دتا کی حمایت میں بول پڑے

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اداکارہ تنوشری دتا اور نانا پاٹیکر جنسی ہراسانی معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے واقعے کو افسوس ناک قراردے دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے چند روز قبل ایک بار پھر اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے ان کے ساتھ نہ صرف دست درازی کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی بلکہ ان پر حملہ بھی کروایا۔
حال ہی میں فلم ”ٹھگ ا?ف ہندوستان“کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافیوں کے سوال پر اداکار عامر خان نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے لہٰذا اس پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا، لیکن اگر واقعی میں اداکارہ کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے تو یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس واقعے کی تفتیش کرنے پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب جب امیتابھ بچن سے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے کہاگیا تو انہوں نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہامیرا نام نا تو تنوشری دتا ہے اور نا ہی نانا پاٹیکر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں