68

چین وسط مدتی امریکی انتخابات میں مداخلت کا منصوبہ بنارہا ہے، ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبر میں امریکا میں وسط مدتی (مِڈ ٹرم ) انتخابات ہورہے ہیں اور چین ان میں مداخلت کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین مجھے اور میری انتظامیہ کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مجھے اور امریکا کو کامیاب دیکھنا نہیں چاہتا کیوں کہ میں پہلا امریکی صدر ہوں جس نے تجارت کے معاملے پر چین کو چیلنج کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہرسطح پر جیت رہے ہیں اور ہم چین کو وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب چین کے وزیرخارجہ نے اپنے خطاب میں امریکی مِڈ ٹرم انتخابات میں کسی بھی قسم کی مجوزہ مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ممالک کے نجی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر کاربند ہے جو اس کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو بھی ہے۔
چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم دیگر ممالک سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں