84

وزیراعظم سے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔
ذرائعکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اورآرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردارادا کرے گا، سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں