22

مریم نواز کے سنگین بیماری کا شکار بن جانے کا دعویٰ

لاہور: مریم نواز کے سنگین بیماری کا شکار بن جانے کا دعویٰ، عامر لیاقت حسین کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جیل میں رہنے اور اپنی والدہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہیں۔
مریم نواز شریف گزشتہ کئی ماہ سے کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہیں۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی سے قبل مریم نواز کافی خوش تھیں۔ انہیں امید تھی کہ طیب اردگان وزیراعظم عمران خان سے نواز شریف کیلئے این آر او حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تاہم ایسا ممکن نہیں ہوا۔ اسی لیے مریم نواز ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہیں اور اس مرض کی دوائیں بھی لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں