69

”لبرل حکومت کی ترجیح“ بین الاقوامی سطح پر تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ نئے امیگرینٹس کی مدد، روبی سہوتا

برامپٹن شمالی سے پارلیمانی رکن محترمہ روبی سہوتا نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ عالمی سطح پر کینیڈا کو نئے آنے والوں اور معاشرے میں ضم ہو جانے والوں کی سیٹلمینٹ کے حوالے سے بین الاقوامی طو رپر تسلیم کیا جاتا ہے البتہ ایم پی روبی سہولتا اس امر سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ نئے آنے والوں کو اکثر چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں اپنی اسناد کو تسلیم کرانے کے حوالے سے مشکلات پیش آتی ہیں اور اچھے معیار کی ملازمتیں تلاش کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔ ایم پی روبی سہوتا اور کینیڈا کی حکومت اس امر کے لئے کوشاں ہے کہ کس طرح نئے آنے والوں کی اسناد کو تسلیم کئے جانے اور کینیڈا میں انہیں پہلے کام کے تجربہ کے حصول میں آسانی ہو اور ان کی تعلیم اور کام کا سلسلہ کینیڈا میں شروع ہو سکے۔ وفاقی وزیر برائے ایمپلائمنٹ، ورک فورس ڈیویلپمنٹ و لیبر مسٹر پیٹی حجڈو نے غیر ملکی اسناد و تربیت کے تصدیق شدہ شناختی (ایف سی آر) پروگرام کا آغاز کیا ہے اس پروگرام کے لئے کل فنڈنگ 10 ڈالر ملین ڈالر تک ہے اور اس سے 15 منصوبوں پر عمل کرکے نئے لوگوں کو کام اور تجربہ حاصل ہو سکے گا۔ حکومت اس حوالے سے جدید اور اجتماعی آئیڈیاز کو خوش آمدید کہے گی۔ ایسی تنظیمیں جو خصوصی طور پر ان رکاوٹوں کو دور کر سکیں اور نئے آنے والے تربیت یافتہ لوگوں کی سیٹلمینٹ کے حوالے سے کام کرسکیں ان کی مدد اور رہنمائی کر سکیں، بشمول عالمی تربیت یافتہ نئے لوگ بہتر جاب حاصل کرسکیں۔ ہماری حکومت معیشت کی بہتری اور مڈل کلاس لوگوں کی سہولتوں کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں