36

تجاوزات، قبضے، نا انصافیاں،نتیجہ ”کراچی ڈوب گیا“

ٹورنٹو / شکاگو (پاکستان ٹائمز) کراچی کی بے بسی اور بے چارگی کراچی میں کوڑا کرکٹ، گندگی اور اب ذرا سی بارش کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں کا پانی میں ڈوب جانا، چیخ چیخ کر موجودہ سندھ حکومت کے کرپشن کی داستان سنا رہا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے کراچی کا پیسہ کراچی پر لگنے کے بجائے ڈالروں میں تبدیل ہو کر یا تو ملک سے باہر چلا گیا یا پھر حکمرانوں کے گھروں سے برآمد ہوا۔ مگر کون کیا کہے، نہ فوج بول رہی ہے، نہ پولیس، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مسائل حل کررہے ہیں۔ کراچی شہر میں مقامی لوگوں کی حکومت نہ ہونا ہی ان تمام مسائل کی بنیاد ہے۔ کراچی کو متحدہ قومی موومنٹ کا تحفہ دے کر اور کراچی والوں کو یرغمال بنا کر نہ جانے حکومت اور ریاستی ادارے کراچی کو کس جانب لے جارہے ہیں۔ لگتا تو ایسا ہے کہ کسی خاص پلاننگ کے تحت کراچی کے لوگوں کو مشتعل کیا جارہا ہے اور انہیں روڈ پر آنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب کراچی کے حالات کسی سے سنبھالے نہ جائیں گے۔ مقامی افراد کی جائیدادوں پر قبضہ اور کوٹہ سسٹم جیسی نا انصافیوں نے عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے اور یہ حالات کسی بھی بڑے طوفان کو جنم دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں