60

جشن آزادی پاکستان اور عید میلہ 10 اگست کو نہایت شان و شوکت سے منایا جائیگا

مسی ساگہ: جشن آزادی پاکستان اور عید میلہ بروز ہفتہ 10 اگست دوپہر 3 بجے سے رات 11:00 بجے تک روئیل بینکوئیٹ ہال، 185 Statesman Dr. مسی ساگہ میں نہایت شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ یہ پروگرام پاکستانی بھائی بہنوں کے لئے بالکل مفت ہوگا۔ اس لئے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے اہل و عیال اور احباب کے ساتھ تشریف لائیں اور لطف اندوز ہوں۔
23 مارچ کے پروگرام کی زبردست کامیابی کے بعد اس جشن آزادی پروگرام کو بھی بہت ہی خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں بچوں کا Tableau، کلچرل شو، معلومات عامہ کوئز، فری ریفل ڈرا، بچوں کی فیس پینٹنگ، مہندی اور ملی نغموں پر مشتمل بہترین میوزیکل شو پیش کیا جائے گا۔ مختلف انواع و اقسام کے اسٹالز بھی ہوں گے جس میں کھانا، کپڑے، بچوں کے لئے پاپ کارن، کینڈی اور مہندی کے اسٹالز ہوں گے۔ پروگرام کے دوران پرچم کشائی اور کیک بھی کاٹا جائے گا۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ مع اہل و عیال اور دوستوں کے اس پروگرام میں تشریف لائیں اور لطف اندوز ہوں۔ مزید معلومات، اسٹالز بکنگ اور اسپانسرشپ کے لئے مشتاق خان سے 905-783-8353 یا نگہت بخش 416-451-2913 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں