16

واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ فون کے لئے فنگر پرنٹ لاک کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے اینڈروئیڈ صارفین کےلیے ایک نیا سیکیورٹی فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب فنگر پرنٹس کے ذریعے اسے لاک اور ان لاک کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ بہت عرصے قبل واٹس ایپ اس کی بی ٹا ٹیسٹنگ کئی صارفین سے کرواچکا ہے لیکن اب اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ آپشن اینڈروئیڈ فون کےلیے ہے لیکن آئی او ایس کےلیے بھی اس آپش کو سال کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔
اس کا آپشن سادہ سا ہے کہ اگر آپ کا فون کھلا بھی ہے تو فنگرپرنٹ متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ نشانِ انگشت سے ہی کھولا جائے گا جبکہ کوئی دوسرا اسے کھول نہیں سکے گا۔ واٹس ایپ نے اسے پرائیویسی اور سیکیورٹی کا ایک اضافی آپشن قرار دیا ہے۔ مغربی ممالک میں بینکنگ ایپ میں اسی طرح کی فنگرپرنٹ سیکیورٹی رکھی جاتی ہے۔
تاہم یہ اپ ڈیٹ اب بھی پوری دنیا کے اینڈروئیڈ یوزر کےلیے جاری نہیں کی گئی ہے۔ البتہ اس کا آپشن واٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگز میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس میں کئی منٹ تک لاک اور ان لاک کے آپشن کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ میسج ظاہر ہونے سے روکنے کے آپشنز بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں