32

نواز شریف کی فراہم کردہ دستاویزات ناکافی قرار، 3 دن میں تمام رپورٹس طلب

لاہور: پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی فراہم کردہ دستاویزات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے 3 روز میں ان کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کو خط بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی 23 دسمبر کی رپورٹس اور دستاویزات ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ کو بھجوائی گئیں، میڈیکل بورڈ نے ان دستاویزات کو ناکافی قرار دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 3 روز میں اپنی تمام میڈیکل رپورٹس بھجوائیں، ان رپورٹس کی روشنی میں ہی پنجاب حکومت نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں