37

وفاقی حکومت کی عوام کو ایڈوائس بجٹ مشاورت میں حصہ لینے کی دعوت

برامپٹن نارتھ سے دوبارہ منتخب ممبر پارلیمنٹ ایم پی روبی سہوتا نے کہا کہ میں آپ کو فیڈرل حکومت کی ایڈوانس بجٹ مشاورت میں حصہ لینے کی دعوت دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معیشت کا آغاز ایک مضبوط متوسط طبقے اور ایک ذمہ دار مالی منصوبے سے ہوتا ہے۔ ایم پی سہوتا نے کہا پچھلے چار سالوں سے لوگوں اور کمیونٹیز میں مشترکہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ کینیڈا کے عوام اور حکومت کی مشترکہ کوششوں اور محنت سے ایک ملین سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔ مسلسل معاشی ترقی جاری رکھنے اور لوگوں کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے ہمیں آپ کی رائے کی ضرورت ہے۔ پچھلے ہفتے وزیر خزانہ بل مورنیو نے کینیڈین حکومت کے 2020ءکے بجٹ کے لئے مشاورت کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ مشاورت پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے 2019ءسے متوسط طبقے کو ترقی دینے اور معیشت کو بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی اور ماحول کی حفاظت سے کینیڈین کو محفوظ اور صحت مند ماحول مہیا کیا جارہا ہے اور ہماری لبرل حکومت مقامی لوگوں سے مصالحت جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر خزانہ مورنیو اور ایم پی روبی سہوتا نے تمام کینیڈینز کو دعوت دی ہے کہ وہ اس بجٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کریں۔ حکومت ایسی معیشت کی تشکیل جاری رکھے گی جو ہر ایک کے لئے کام کرے۔ لوگ بجٹ 2020ءبارے میں اپنے خیالات شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ ایم پی روبی سہوتا کے دفتر آکر یا بجٹ ویب سائٹ کے ذریعہ گزارشات بھیج کر اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں