643

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندرز ٹکرائیں گی

شارجہ: پی ایس ایل 3 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
دبئی میں جاری پی ایس ایل 3 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ دونوں کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس حاصل کرکے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جب کہ لاہور قلندرز مسلسل 6 شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے لہٰذا ہار یا جیت سے لاہور قلندرز کی ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس کے علاوہ لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں