455

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور زیرغور آئے۔ چینی سفیر نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں