672

اسلام آباد یونائیٹڈ حریفوں کیلیے خطرے کی علامت

شارجہ: پی ایس ایل تھری میں ابتدائی ناکامیوں سے سنبھلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ حریفوں کیلیے خطرے کی علامت بن گئی۔
پی ایس ایل تھری کے آغاز میں ہی کپتان مصباح الحق کی ہمیسڑنگ انجری کے بعد قیادت رومان رئیس کے سپرد ہوئی، پیسر بھی فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوکر اب ایونٹ سے ہی باہر ہوچکے ہیں جب کہ آندرے رسل ہمیسٹرنگ انجری کی وجہ سے وطن واپس لوٹ چکے۔ اس کے باوجود فرنچائز ابتدائی ناکامیوں سے سنبھلتے ہوئے ٹورنامنٹ میں واپس آئی اور پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بھی بنی۔

اسلام آباد کی بیٹنگ میں استحکام کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ منگل کی شب ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں صرف4وکٹ پر 185کا مجموعہ حاصل کیا،لیوک رونکی نے36گیندوں پر 58کی اننگز کھیلی،الیکس ہیلز46 اور حسین طلعت36کا حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوئے،اننگز میں مجموعی طور پر 8چھکے اور 18چوکے لگے،عمرگل نے 26رنز دے کر 2شکار کیے جب کہ دیگر تمام بولرز کی خوب پٹائی ہوئی۔

دوسری جانب ملتان سطانز کی بیٹنگ لائن کاغذ پر زیادہ مضبوط نظر آنے کے باوجود جدوجہد کرتی نظر آئی،صرف کیرون پولارڈ 47گیندوں پر 73رنز کی اننگز کے دوران خطرے کی علامت بنے، دیگر میں سے کوئی15سے آگے نہیں بڑھ سکا جب کہ جارح مزاج آل راؤنڈر نے 6چھکے اور 5چوکے لگائے، دیگر میں سے ایک کو چھکا لگانے کا موقع ملا اور اننگز میں صرف 8چوکے لگے۔
بولرز میں سمت پٹیل،فہیم اشرف،عماد بٹ اور شاداب خان سب کی کارکردگی میں تسلسل تھا اور انھوں نے 2،2شکار کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں