قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ساﺅتھمپٹن میں فتح کیساتھ سیریز برابر کرنے کیلیے پر عزم ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا کہ پلیئرز کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، پہلا ٹیسٹ ہارے لیکن اچھی کرکٹ کھیلی، پچ دیکھ کر الیون کا فیصلہ کریں گے، فاسٹ بولرز نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں، تجربہ کھیلنے سے آئے گا،ان کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، انگلش آل راﺅنڈرز اور ٹیل اینڈرز کیلیے بولنگ پلان بنایا ہے، کوشش کریں گے کہ ان کو رنز نہ کرنے دیں۔
اظہر علی نے کہا کہ انگلش ٹیم ہمیشہ لوئر مڈل آرڈر میں زیادہ مزاحمت کرتی ہے،ہمیں ان کو جوابی حملوں سے روکنا ہوگا، پاکستان کو میچز جتواسکتے ہیں، انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز سمیت کسی ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں رہا،میچ میں ہر کوئی نہیں، جو سیٹ ہوجائے رنز کرتا ہے، تنقید کرنے والوں کی اپنی رائے ہے،اسد شفیق کی اور اپنی فارم میں واپسی کیلیے پرعزم ہوں، ضرورت پڑنے پر قبل از وقت کھیل شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے کہ موسم کرکٹ کیلیے سازگار رہے گا۔
524