503

اللہ تعالی عمران خان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے، شاہد آفریدی

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلام ، پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بڑے جرات مندانہ طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ لاہورمیں کپڑے والے ایک برانڈ کی آوٹ لٹ پر افتتاح کے موقع پر بوم بوم نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا بہت خوش آئند ہے، شائقین کرکٹ کو بھی اپنے اسٹارز کھلاڑیوں کو اپنے گراونڈز پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، جو زبردست چیز ہے، یقین ہے کہ اگلے میچوں میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بڑے عرصے بعد اتنی بارش کراچی میں دیکھی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کو زبردست خطاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام ، پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بڑے جرات مندانہ طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا، عمران خان نے حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں، اللہ تعالی ان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے، ہم سب ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں