252

اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی، عائزہ خان

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔
جان لیوا ناول کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریباً 190 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس نے ہزاروں زندگیاں نگل لی ہیں اور مزید لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں۔ حکمرانوں کے ساتھ پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اس تشویشناک صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہوئے کہا ” ہمارے پاکستان پر اور اس پوری دنیا پر اپنا رحم کر میرے اللہ۔
احتیاط تو بے شک کرنی ہے پر دعا بھی کرنی ہے اپنے لیے سب کے لئے۔ خود کوشش کریں وضو میں رہیں، اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، بے شک ہمارا یقین ہے اللہ پر ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔ انشااللہ۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں