690

امریکا میں پیدل چلنے والوں کیلیے بنایا گیا پل گرنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

میامی: امریکی ریاست فلوریڈا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل اچانک گرگیا جس کے نیچے آکر ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔


رپورٹ کے مطابق پل گرنے کے سبب کم ازکم 5 افراد زخمی ہوگئے، پل کو کچھ روز قبل ہی فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نصب کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں