541

امریکی خاتون اوّل میلانیا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو دل دے بیٹھیں، انٹرنیٹ صارفین

واشنگٹن : فرانس میں جی 7 کانفرنس میں امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کی کینیڈین وزیراعظم کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، صارفین کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون اوّل کینیڈین وزیراعظم کو دل دے بیٹھیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں جی 7 کانفرنس کے دوران عالمی رہنماو¿ں اور ان کی شریک حیات کی تصاویر لی گئیں مگر امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے خیرمقدم کی تصویر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ٹوئٹر پر اس تصویر پر متعدد افراد نے اپنی رائے دی کیونکہ انہیں لگ رہا تھا کہ میلانیا ٹرمپ کینیڈا کے وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ میلانیا کی اس تصویر کے بعد عالمی جنگ 3 کے شروع ہونے کا خطرہ ہے۔
اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ ”میلانیا لوزٹرڈو“ بھی شروع کیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 سال قبل یعنی فروری 2017 میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو وائٹ ہاﺅس میں گول میز کانفرنس میں شریک تھے اور صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے ان کو دیکھنے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں اور اس وقت بھی لوگوں کو لگا تھا کہ ایوانکا کینیڈین وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں مختلف میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، کئی مقامات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھا گیا کہ انہوں نے بیرون ملک دوروں کے دوران اپنے خصوصی طیارے سے اترتے ہوئے میلانیا کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی مگر ملانیہ اکثر ان کا ہاتھ جھڑکتی نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں