538

امریکی نیوز اینکر نے اپنے سیاہ فام کولیگ کو گوریلا کہنے پر معافی مانگ لی

اوکلاہاما: امریکی ٹیلی وژن کی سفید فام خاتون نیوز اینکر نے اپنے سیاہ فام اینکر کو گوریلا سے تشبیہ دینے پر براہ راست نشریات کے دوران معذرت کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہاما کے مقامی ٹیلی وڑن کی نیوز اینکر ایلکس ہوسڈین نے لائیو پروگرام کے دوران ڈاکومینٹری میں اسکرین پر ایک گوریلا کی تصویر آنے پر اپنے سیاہ فام ساتھی اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے بے ساختہ کہا کہ یہ بالکل آپ کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔
سفید فام نیوز اینکرز کے تضحیک آمیز ریمارکس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہا جس پر نیوز اینکر ایلکس ہوسڈین نے براہ راست نشر کیے جانے والے پروگرام کے دوران ہی اپنے سیاہ فام اینکر سے متنازع ریمارکس پر معافی مانگ لی۔
سیاہ فام نیوز اینکر ہیکیٹ نے اپنی سفید فام ساتھی نیوز اینکر کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس جملے نے مجھے اندر سے کاٹ دیا تھا تاہم ساتھی اینکر کی معذرت پر میں انہیں معاف کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں