Ranbir Kapoor's doppelganger Junaid Shah dies of heart attack 337

انڈین اداکار رنبیر کپور کا ہمشکل جنید شاہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

سری نگر: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا ہمشکل جنید شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، جنید شاہ کو رنبیر سے مماثلت کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے تعلق رکھنے والے جنید شاہ اداکار رنبیر کپور سے حیرت انگیز مماثلت رکھتے تھے لیکن دل کے دورے کے سبب اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔
Ranbir Kapoor's doppelganger Junaid Shah dies of heart attack
28 سالہ جنید شاہ حال ہی میں ممبئی سے سری نگر میں موجود اپنے گھر واپس آئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی یوسف جمیل نے بھی جنید شاہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے پرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید شاہ گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ جنید نہ صرف اپنے ماں باپ بلکہ پورے کشمیر کے لیے بڑی ا±مید اور طاقت تھے۔


رنبیر سے مشابہت کی وجہ سے جنید شاہ ماڈلنگ بھی کر رہے تھے اور ممبئی میں مختلف پروجیکٹ پر کام بھی کر رہے تھے۔ وہ انوپم کھیر کے ایکٹنگ اسکول سے بھی وابستہ تھے تاہم وہ والد کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے حال ہی میں سری نگر واپس آگئے تھے۔


واضح رہے کہ ماضی میں رشی کپور نے اپنے بیٹے کے ہمشکل کے حوالے سے ٹویٹ میں حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رنبیر کپور کا بھی ہمشکل موجود ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کوئی بھی ان میں فرق واضح نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں