ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے 53 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی والدہ سے خوبصورت انداز میں اظہار محبت کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان آج 53 برس کے ہوگئے اس موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنی والدہ زینت حسین کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ عامر خان نے زینت حسین کی تصویر کے ساتھ بہت خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”وہ شخصیت جس کی وجہ سے مجھے یہ مقام ملا “۔
447