پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ ہوں گے۔ پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی ، سبکدوش ہونے والےپاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا،جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر سبکدوش ہونےوالےایئرچیف سہیل امان نے تقریب سے الوداعی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینامیرےلیےاعزازکی بات ہے،پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
پاک فضائیہ نےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے ،دنیاکی کسی فضائیہ نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کاکردارادانہیں کیا جس طرح پاک فضائیہ نے ادا کیا۔پاک فضائیہ کے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے بھی جا ری ہیں۔
سہیل امان کا مزید کہناتھا کہ اسے جدید تقاضوں کے مطابق لیس کیا جارہا ہےجبکہ حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔پاک فضائیہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے شروع کررکھے ہیں،یہ ایک مثالی ادارہ ہے اس کے ایک ایک فرد پرفخرہے۔انہوں نے کہا اتحاد اوریکجہتی میں ہی ہماری کامیابی ہے۔
ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی اس پر وقار تقریب میں ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی،شاندار کیریئر کے حامل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ بن گئے۔