شکاگو (پ ر) ایم کیو ایم امریکا کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل شمس کے والد محترم شمس الدین شیخ کافی عرصے سے علیل تھے اور پہلی رمضان المبارک کو صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے لواحقین میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ انہیں سوسائٹی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔
800