ایک زرداری، سب پہ بھاری 263

ایک زرداری، سب پہ بھاری

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں کچھ قوتیں سول وار کی متمنی ہیں اور چاہتی ہیں کہ پورا ملک انتشار کا شکار ہو جائے۔ امریکی ڈالر کنٹرول سے باہر نکل چکا ہے اور ملک معاشی طور پر قلاش ہو چکا ہے مگر ہمارے نام نہاد سیاسی حکمران اپنے سیاسی دنگل سے باہر نکلیں تو عوام کے مسائل اور بیرونی ملکوں سے اپنے تعلقات کی جانب نظر کریں مگر لگتا یوں ہے کہ پاکستان کے ڈرامہ کا ڈراپ سین بہت قریب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عدالتوں، بیرکوں اور اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ناخدا ایسے فیصلے کررہے ہیں جو ملک کو انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ تازہ مثال پنجاب اسمبلی میں حمزہ کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس میں جس طرح ق لیگ کے دس ارکان کے ووٹ مسترد کئے گئے اس نے پورا منظرنامہ بدل کے رکھ دیا اور چوہدری پرویز الٰہی تکتے رہ گئے۔ مگر کیا حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ کی حیثیت میں خود کو برقرار رکھ سکیں گے۔ اس ضد اور ہٹ دھرمی کے خطرناک نتائج کے لئے عوام تیار رہیں اور امریکی ڈالر کی مزید خطرناک جمپ کا انتظار کرے۔ اللہ حافظ پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں