533

باغی ٹو کی پاکستان میں نمائش 30 مارچ کو ہوگی

لاہور: بالی وڈ کی نئی فلم ”باغی ٹو “ پاکستان میں نمائش کے لیے 30 مارچ کو پیش کی جائے گی۔
رومانوی جوڑی ٹائیگرشیروف اور ڈیشا پٹانی پہلی بار ”باغی ٹو “ میں پردہ سیمیں پرشائقین کے سامنے آئیں گے جس کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن نے حاصل کرلیے ہیں۔

فلم میں پاکستانی اسٹار سنگرعاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ایک خاص رومانوی گیت ” او ساتھی “ بھی شامل ہے جو ریلیز ہونے کیساتھ ہی نوجوان نسل کے دل کی دھڑکن بن چکا ہے۔ اس گیت کو اب تک 20ملین سے زائد افراد یوٹیوب پر سرچ چکے ہیں جب کہ فلم کو رواں ماہ کے آخر میں 30مارچ کو دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں