489

بجٹ کی منظوری میں کوئی مشکل نہیں، وزیر اعظم

ٹورنٹو/شکاگو (پاکستان ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے معاملہ میں ڈیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ کسی نے این آر او مانگا ہے اور نہ ہی میں کرپشن کیسز پر سمجھوتہ کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز لیگ کی جانب سے کسی عرب ملک کو معاملات طے کرانے کی گزارش کی گئی تھی مگر انہوں نے اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے معذرت کرلی۔ اسی طرح ہمیں خدشہ تھا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان نوازشریف کے بارے میں کوئی بات کریں گے مگر انہوں نے تذکرہ تک نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں جارہا ہے اور ہم جلد بحران پر قابو پا لیں گے۔ بجٹ کے حوالہ سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرلے۔ تاہم بجٹ کی منظوری کوئی مسئلہ نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی کارکردگی کے ذریعہ اپوزیشن کے شور شرابے کا جواب دے گی۔ اپوزیشن اے پی سی بلائے یا تحریک چلائے، ہمیں کوئی پرواہ نہیں، جس نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اور عوام کی دولت لوٹی ہے انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ بجٹ کے متعلق وزیر اعظم کا(باقی صفحہ بقیہ نمبر46)
کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں بن سکتا تھا۔ موجودہ حکومت نے معاشی سمت کا تعین کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ایک کا احتساب ہوگا۔ بیورو کریسی بھی جواب دہ ہے۔ انہیں بھی احتساب کا سامنا کرنا ہوگا اور اس کے لئے ہم احتساب کا نظام وضع کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پہلی بار پاک فوج نے ترقیاتی کاموں کے لئے اپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں لیا جو کہ خوش آئند ہے۔ حکومت اور فوج ملک کو جلد مشکلات نکالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں