737

بداخلاق کینگرو ٹیم کو ناپسند کرتا ہوں اور معطل پلیئرز سے ہمدردی نہیں، معین علی

لندن: انگلش آل راﺅنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ انھیں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں معطل ا?سٹریلوی کرکٹرز اسمتھ، وارنر اور بینکرافٹ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں معین علی نے کہا کہ آسٹریلیا واحد حریف ٹیم ہے جسے میں ناپسند کرتا ہوں۔ پوراکینگرو اسکواڈ ہی بداخلاق ہے، میری ناپسندیدگی کی وجہ صرف یہ نہیں کہ وہ کرکٹ میں ہمارا پرانا دشمن ہے بلکہ آسٹریلینز حریف کھلاڑیوں کو بے عزت کرتے ہیں۔
معین علی نے کہاکہ میں عام طور پر کچھ غلط ہوجانے پر لوگوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں لیکن آسٹریلوی پلیئرز کے ساتھ ایساکرنا مشکل ہے، میں پہلی بار ان کے خلاف 2015 ورلڈ کپ سے پہلے سڈنی میں کھیلا تھا، وہ ہمارے خلاف صرف سخت مزاج نہیں رہے بلکہ تقریباً گالی کلوچ کر رہے تھے، میں جتنا ان کے خلاف کھیلا اتنا ہی ب±را محسوس کیا، 2015 میں ایشز سیریز سب سے ب±ری تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں