بزم ادب ٹورانٹو کا مشہور ادیب و شاعر اشفاق حسین کے اعزاز میں عشائیہ 198

بزم ادب ٹورانٹو کا مشہور ادیب و شاعر اشفاق حسین کے اعزاز میں عشائیہ

ٹورانٹو: بزم ادب ٹورانٹو کے صدر آصف جاوید نے گزشتہ بدھ کی شام معروف ادیب، شاعر اور متعدد کتابوں کے مصنف اشفاق حسین کے اعزاز میں ایک شاندار ادبی نشست اور عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں اردو ادب کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آصف جاوید نے اشفاق حسین کا تفصیلی تعارف کرایا اور بتایا کہ اشفاق حسین کی ادب کے لئے کی گئی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی کاوشوں کا اعتراف حکومت پاکستان نے بھی کیا ہے اور وہ حکومت پاکستان تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرچکے ہیں جو کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اس موقع پر ادب سے تعلق رکھنے والے جن لوگوں نے تقاریر کیں ان میں ڈاکٹر شہناز لغاری، لطافت علی صدیقی، ڈاکٹر انور نسیم، طاہر گورا، نسیم سید، درخشاں صدیقی اور دیگر شعراءکرام کے بعد اشفاق حسین نے بھی خطاب کیا۔ ممبر پارلیمنٹ شفقت علی نے حکومت اونٹاریو کی جانب سے ایک سند اشفاق حسین کو پیش کی۔ واضح رہے کہ اشفاق حسین کی تحریر کردہ کئی کتب پاکستان اور بھارت کی یونیورسٹیز میں پڑھائی جا رہی ہے۔ حکومتی سطح پر اور عالمی ادبی محافل میں اشفاق حسین کا نام ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ آخر میں اشفاق حسین نے اپنی شاعری سے شراکین محفل کو محظوظ کیا۔ ہم آصف جاوید ان کی اہلیہ اور ان کے پورے گھرانے کو کمیونٹی اور ادب سے وابستہ لوگوں کی پرخلوص مہمان داری پر ان کے مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں