513

بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کو ایک کر دیا جائے

اسلام آباد: سابق بھارتی معروف کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو ایک کرنے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر محبتوں کا پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب کو ایک کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ پاکستان میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ یہ مثبت قدم ہے بارڈر بند کرنے سے ہمیں کیا ملا۔ اگر کوئی چیز آگے بڑھے تو امن و امان سے بڑھے گی۔ امن خود ہی خوشحالی کو لے کر آتا ہے۔ اگر ہم لوگوں کی زندگی میں بہتری لاسکیں تو یہ ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی تجویز دی کہ بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کو ایک کر دینا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میل ممبئی سے آتی تھی اور پنجاب تک چلتی تھی، میں اس ریل کو یورپ تک جاتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ اگر یہ سرحد کھل گئی تو چھ ماہ میں چھ سال کی ترقی ہوگی۔ یہاں سے سبزی، فروٹ اور سیمنٹ یورپ جاکر فروخت ہوگا۔کوئی ملک اکیلے کچھ نہیں کرسکتا ، دونوں کو آگے بڑھنے کیلیے قدم اٹھانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں