واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اپنی دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرا دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت پہلی ایٹمی آبدوز تیار کرکے بحریہ کے حوالے کرچکا ہے اور جلد ہی دوسری ایٹمی آبدوز بھی بحری فوج کے حوالے کردی جائے گی،بھارت اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کام کررہا ہے، تاکہ یہ ثابت کرسکے کہ وہ اپنے اندرونی مفادات کیساتھ ساتھ بحر ہند میں موجود مفادات کی حفاظت کرسکتا ہے اور ساتھ وہ یہ بھی ظاہر کرسکے کہ وہ ایشیا بھر میں سفارتی اور معاشی پہنچ بھی رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کم ہوئی ہے، تاہم مزیداقدامات کیلئے پاکستان افغانستان اور امریکا کی طرف دیکھ رہا ہے۔ پاکستان سرحدی دراندازی کیخلاف آپریشنز جاری رکھے گا ، اس کے علاوہ مغربی افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کی کوششیں بھی جاری رکھے گا۔
677