633

بھارت میں معمر خاتون کا ریپ

نئی دہلی: بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں 20 سالہ شخص نے شراب کے نشے میں 100 سالہ معمر خاتون کا ریپ کردیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کو ان کے گھر ہی میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی پوتی نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے شور سنا جس پر وہ اپنی دادی کو دیکھنے گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’جب میں نے کھڑکی سے ان کے کمرے میں دیکھا تو ایک لڑکا دادی کا ریپ کا کررہا تھا‘۔
پوتی نے مزید بتایا کہ ‘میں نے فوری طور پر اپنے پڑوسیوں کو مدد کے لیے بلایا اور بعد ازاں پولیس میں شکایت بھی درج کروائی‘۔ دوسری جانب ملزم کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقع کے روز وہ نشے کی حالت میں تھا اس لیے انہیں احساس نہیں ہوا کہ وہ کیا کررہا تھا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چک دہا تھانے کے عہدیدار نے بتایا کہ ’خاتون کے ریپ کا واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا تھا تاہم ارگھا بسواس عرف ابھیجیت کو معمر خاتون کے اہلِ خانہ نے پکڑا تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کی جانب سے گزشتہ روز واقع کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی‘۔ گنگا پرداس پور کے رہائشی ملزم کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس سے قبل گزشتہ برس بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے نشے کی حالت میں 100 سالہ معمر خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ انتقال کرگئیں تھیں۔ پولیس کی جانب سے 35 سالہ ملزم انکِت پونیا کو گرفتار کرکے مقدمے میں زیادتی، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔ گاو¿ں کے مقامی افراد کی جانب سے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا، جسے مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارت میں ریپ کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک بھی قرار دیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں