651

بھارت میں پاکستانی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کو خراج تحسین

لاہور: بھارت کے نامور تھیٹر فنکاروں اور سرگرم کارکنوں نے لیجنڈ پاکستانی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کو شاندار خراج تحسین کیا ہے۔
بامقصد کہانیوں کے ذریعے تھیٹر کو شعوری میڈیم کے طور پر استعمال کرنے والی پاکستانی تھیٹر کی نامور فنکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مدیحہ گوہر کی یاد میں دہلی کے اکشرا تھیٹر میں تعزیتی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔
مقررین نے مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کو سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے رشتوں کو پروان چڑھانے میں مدیحہ گوہر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
دارا، بلھا، کون ہے یہ گستاخ ، لو پھر بسنت آئی، کبیرا کھڑا بازار میں سمیت اجوکا تھیٹر کی دیگر پروڈکشن اردو تھیٹر کے کلاسک کھیلوں میں شامل ہیں جنھیں انگلش سمیت دنیا کی بڑی زبانوں میں منتقل کیا جانا ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پروگرام میں اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم اور مدیحہ گوہر کے فرزند نروان ندیم نے پاک بھارت تھیٹر کولیبریشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اجوکا تھیٹر اپنی بانی ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کے مشن کو اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھے گا اور سماجی تبدیلی کے لیے بامقصد اور سبق آموز اسٹیج ڈرامے مستقبل میں بھی پیش کیے جاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں