اسلام آباد: پاکستان کے خلاف بھارتی کی ایک اور گھناو¿نی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے پاکستان کے جہاز گرانے کے لیے افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ”را“ نے درخواست کی ہے کسی طریقے سے پاک فضائیہ کا ایک جہاز گرا دیں،بھارتی خفیہ ایجنسی کی درخواست پر افغانستان میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
بھارتی ایجنسی نے درخواست میں پشاور ، اسمگلی یا کسی بھی بیس سے آنے والے جہاز کو ٹارگٹ کریں۔ افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھیجیں اور پاکستانی جہاز کو نشانہ بنائیں۔ رپورٹس میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے مابین روابط جاری ہیں اور پاکستان کے خلاف خطرناک منصوبہ تیار کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے 27 فروری کو بھارت اوراسرائیل پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن پاکستان کی انٹیلی جنس کو اس حملے کی تیاری کا علم ہو گیا تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا اور بھارت کی اس کوشش میں اس کے ساتھ اسرائیل کے علاوہ ایک اور ملک بھی شامل تھا۔ پاکستان نے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے کی وجہ سے ہی ایئر اسپیس بند کر دی تھی۔
بھارت نے راجھستان سے پاکستان پر خطرناک حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔بھارت کا پاکستان کے چھ، سات ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تیاری کا علم ہوا تو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ جبکہ بھارت کے دو ممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پر ناکام بنائے گئے۔ پاکستان نے دوست ملکوں کے ذریعے بھارت کو پیغام پہنچایا تھا، پاکستان نے پیغام دیا اگر حملہ تو ہمارا جواب تین گنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ بالاکوٹ میں بھارتی دراندای کے بعد پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
